اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ون ویلنگ پرمکمل پابندی ہے‘خلاف ورزی کرن والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ جان لیوا اور غیرقانونی ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا ۔اس حوالہ سے ضلع بھرمیں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر نے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھرکے تمام داخلی وخارجی راستوں خاص طورپر شاہراہوں‘ گنڈاسنگھ والاروڈ ‘فیروز پورروڈ ٹول پلازہ‘سٹیل باغ موڑ‘ رائیونڈ روڈ‘چھانگامانگا روڈ‘چونیاں‘حبیب آباد‘ جمبر‘چاہ کلانوالہ سمیت اہم مقامات پر ناکہ بندی کی جارہی ہے۔