اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ 12 مئی 2007 ء کے مقدمات میں اہم پیش رفت۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے اہم رہنماء نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے بڑا اعتراف کر لیا۔ تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردہ ریمانڈ کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق متحدہ رہنماء وسیم اختر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میری ہدایات پر ایئر پورٹ سے آنے والوں پر فائرنگ کی گئی ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وسیم اختر کے اعتراف اور نشاندہی پر واقعے کے ملزم اسلم عرف کالا کو گلزار ہجری کے علاقے سے بھاری اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔
وسیم اختر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میری ہدایت پر کراچی کے مختلف علاقوں میں 12 مئی 2007 ء کو فائرنگ کی گئی۔ وسیم اختر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس کے کراچی کے ایئر پورٹ پہنچنے پر فائرنگ کیلئے میں نے بھیجا تھا۔ وسیم اختر نے اس موقع پر عدالت میں کہا کہ میں اس سلسلے میں مزید ملزمان کو گرفتار کرواؤں گا۔
اہم ایم کیو ایم رہنماء وسیم اختر نے بڑا اعتراف جرم کر لیا تہلکہ خیزانکشافات
27
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں