اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی بڑی کارساز کمپنی فورڈ نے اپنی گاڑیوں کو بھی جدید تر بنانیکا فیصلہ کرلیا۔ فورڈ کمپنی اگلے سال سے اپنی کاروں میں گوگل اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے نصب کرے گا۔دنیا کی بڑی کارساز کمپنی فورڈ کی کاریں بھی آپ کے اسمارٹ فون کی طرح سمجھ دار ہوسکیں گی۔ فورڈ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ 2017میں پیش کی جانی والی کاروں میں گوگل اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے نصب کرے گا۔ان گاڑیوں میں جدید ترین وائی فائی سسٹم بھی ہوگا۔ یہی نہیں کارمیں نصب وائی فائی کو گھر کے وائی فائی سے بھی منسلک کیا جاسکے گا۔ فورڈ کار میں نصب ٹچ اسکرین سے انٹرٹینمنٹ، نیوی گیشن، موسم کی صورتحال کا اندازہ اور فون بھی چلایا جاسکے گا۔