تحریک انصاف نے پنجاب کو چار ریجنز میں تقسیم کر کے صدور کے ناموں کا اعلان کر دیا ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف نے پنجاب کو چار ریجنز میں تقسیم کر کے صدور کے ناموں کا اعلان کر دیا ،چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی پنجاب کیلئے عامر کیانی،وسطی کیلئے عبدالعلیم خان،مغربی ریجن کیلئے چوہدری محمد اشفاق اور جنوبی کیلئے اسحاق خاکوانی کو مقررکیا گیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں