طارق کھوسہ کا نام کس نے تجویز کیا تھا اور اعتراض کس نے کیا؟خورشید شاہ کا حیرت انگیز انکشاف،تحریک انصاف کے موقف کو جھٹلادیا

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طارق کھوسہ کانام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا اور تحریک انصاف نے طارق کھوسہ کے نام کو صرف سپورٹ کیا تھا ۔نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ نے انکشاف کیا کہ الیکشن کمیشن ممبران کیلئے طارق کھوسہ کانام پیپلز پارٹی کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا مگر ن لیگ نے طارق کھوسہ کے نام پر اعتراض کیا ۔خورشید شاہ نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے صرف یہ کہا تھا کہ وہ الطاف ابراہیم کو نہیں جانتے ۔دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو طارق کھوسہ کی عمر سے متعلق علم نہیں تھا ، طارق کھوسہ ایک قابل اور ایماندار افسر ہیں تاہم انکے نام پر مشاورت نہ کرنے پر تعجب ہوا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں