اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شہبازشریف کادورہ چین،7نئے معاہدوں پر دستخط،تفصیلات جاری

datetime 26  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں چین کے نائب وزیر خارجہ ژانگ یاسوئی سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متاع عزیز ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا۔ سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان سمیت خطے میں مختلف ممالک کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا اور اس عظیم منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور انتہاپسندی کے رجحان کا خاتمہ ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان ’’ون چائنہ پالیسی‘‘ اور تبت کے مسئلے سمیت تمام علاقائی و بین الاقوامی امور پر چین کا ہمنوا رہا ہے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ ژانگ یاسوئی نے وزیراعلیٰ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے صنعتی شعبہ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا اور یہ تعاون صنعتوں کی تعمیر کے علاوہ ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر پر محیط ہوگا۔ چینی صنعتوں کی بیرون ملک منتقلی کے پروگرام میں پاکستان چین کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا اور جس بھی صنعتی شعبہ میں ضرورت ہوئی، ہم آپ کیساتھ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں چین کے مختلف سرکاری و غیرسرکاری اداروں اور پاکستان کے سرکاری و نجی اداروں کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے صدارتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو قدرت نے چینی تعاون کی شکل میں ایک تاریخی موقع فراہم کیا ہے ،پاکستانی تاجروں و صنعتکاروں کو اس عظیم موقع کوباہمی تجارت کے فروغ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال کرنا چاہیئے۔تقریب کے دوران7معاہدوں اورمفاہمت کی17 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ان معاہدوں کا تعلق ٹیکسٹائل انڈسٹریز، انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام، مختلف فنون میں ماسٹر ٹرینرز کی تربیت، تجارتی میلوں و نمائشوں کے فروغ، انرجی، انفراسٹرکچراور واٹر ٹریٹمنٹ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو عملی شکل دینا ہے۔وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں روایتی طور پر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر عملدرآمد کی تاریخ کوئی زیادہ خوش آئند نہیں تاہم پاک چائنہ تعاون کے تناظر میں ان معاہدوں پر عملدرآمد کی ایک نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر جس تیز رفتاری سے عملدرآمد ہو رہا ہے اس کی مثال چشم فلک نے اس سے پہلے نہیں دیکھی۔ چین کے صدر شی جن پنگ اپریل 2015 میں پاکستان تشریف لائے اور مختلف منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کئے اورپھر دنیا نے دیکھا کہ ان معاہدوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ان معاہدوں پر برق رفتاری کیساتھ عملدرآمد کا آغاز ہو گیااور آج یہ منصوبے غیر معمولی رفتار سے آگے کی جانب بڑھائے جارہے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے معاہدوں پر دستخط کرنے والے پاکستانی صنعتکاروں اور تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اورپاکستان کے عوام ان سے اسی رفتار کے ساتھ کام کی توقع رکھتی ہے اور ان معاہدوں کوآپ نے ہی تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں چین کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا،اہم خبر رساں ایجنسیوں اورریڈیوکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کی محبت کی داستان شفافیت ،امانت اوردیانت کے سنہری اصولوں سے رقم ہے ۔چین اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کی زبانیں سیکھیں تاکہ ہم ایک دوسرے سے براہ راست دل کی بات کہہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کواس وقت تاجروں اور صنعتکاروں کیساتھ سائنسدانوں، آرٹسٹوں، طلباء اور اساتذہ کے وفود کے دوروں کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ساؤتھ چائنہ سمندری تنازعہ، ’’ون چائنہ پالیسی‘‘ اور سمندری علاقوں میں حقوق سمیت تمام معاملات میں چین کیساتھ کھڑا ہے اورپاکستان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر چین کے موقف کی بھر پورحمایت کی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اگلے برس چین میں چینی زبان سیکھنے کیلئے پاکستانی طلباو طالبات کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی طلبا و طالبات سے بھی خطاب کیا۔ان طلبا و طالبات کو پنجاب حکومت نے اپنے اخراجات پر چینی زبان سیکھانے کے لئے چین بھجوایا ہے ۔وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے طلبا و طالبات ذہانت ،قابلیت اور صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ۔چین کی زبان سیکھنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے اور آنے والازمانہ چینی زبان کا ہوگا۔پنجاب حکومت نے آپ کو چینی زبان سیکھنے بھیجا ہے لہذا آپ محنت سے چینی زبان سیکھیں۔میرا ایمان ہے کہ محنت،دیانت اورامانت پر چلنے والے زندگی میں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں ۔آپ جتنا زیادہ چینی زبان بولیں گے اتنا زیادہ آپ کو اس زبان پر عبور حاصل ہوگا۔بلاشبہ چینی زبان ایک مشکل زبان ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی محنت سے جلد یہ زبان سیکھ جائیں گے۔ چین میں آپ پاکستان کے سفیر ہیں اور آپ نے اپنے کردارسے ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے ۔آئندہ پنجاب حکومت زیادہ نوجوانوں کو چینی زبان سیکھنے چین بھجوائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے صدر جن لیکون سے ملاقات کی۔ ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے صدر نے چینی تعاون کے منصوبوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چین کے مالیاتی اداروں کا پاکستان میں کام کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے اورآئندہ بھی منصوبوں کیلئے وسائل کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین کے بینکوں کی جانب سے وسائل کی فراہمی سے منصوبوں پرکام کی رفتار قابل رشک حدتک تیزہے اور وسائل کی پائی پائی امانت سمجھ کر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جارہی ہے۔چینی تعاون سے منصوبوں کی تکمیل سے کروڑروں پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈریفارم کمیشن کے وائس چےئرمین نیور بائیکلے سے ملاقات کی۔ملاقات میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں ۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت منصوبوں پر انتہائی محنت سے تیزرفتاری سے کام جاری ہے ۔سی پیک پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔وائس چےئرمین این ڈی آرسی نے منصوبوں کی رفتار پر اطمینا ن کااظہارکیا اور کہا کہ آئندہ بھی منصوبوں کے حوالے سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف اورچین کے انرجی سیکٹر کے معروف گروپ ہیوانگ کارپوریشن کے چےئرمین ژاؤپکسائی کے مابین بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات ہوئی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے منصوبے پرانتہائی تیز رفتاری سے کام پرہیوانگ گروپ کے چےئرمین کا شکریہ ادا کیا۔چےئرمین ہیوانگ گروپ نے حکومت پنجاب کی جانب سے کیے جانے و الے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گروپ پنجاب میں مزید میگاپراجیکٹس پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے ہر ممکن اقدام کیا گیا ہے اورساہیوال کول پاور پراجیکٹ پاک چین دوستی کی شاندار مثال ثابت ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج بیجنگ میں نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر نوربیکری سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جس رفتار سے بجلی کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، دنیا کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ ہماری محنت کے علاوہ اس میں وہ بے مثال تعاون بھی شامل ہے جو ہمیں چین کے سرکاری اور غیرسرکاری اداروں سے ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل ہمارا مشن ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتہائی محنت سے توانائی منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرآف ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سینٹر آف بیجنگ پبلک سکیورٹی بیور وکا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے بیجنگ پبلک سکیورٹی بیوروکے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کو ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بتایا کہ پنجاب حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرزکے قیام کا منصوبہ بنایا ہے اورپنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہیں ۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…