اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

امجد صابری قتل میں ملوث گروپ کی نشاندہی ، تحقیقاتی ٹیمیں باہمی اختلافات میں الجھ گئیں،حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو کس نے قتل کیا؟ پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں اس گتھی کو سلجھانے کے بجائے ، باہمی اختلافات میں الجھ گئی ہیں۔امجد صابری قتل کیس میں پہلی پیش رفت اس وقت ہوئی، جب پولیس نے عمران صدیقی نامی ملزم کو گرفتار کیا۔اگلا مرحلہ ملزم سے تفتیش کا تھا جہاں پولیس کے باہمی اختلافات ہر گزرتے دن کے ساتھ شدید ہوتے جارہے ہیں۔ پولیس کا ایک حلقہ عمران صدیقی ہی کو امجد صابری کا قاتل قرار دیتا ہے جبکہ اعلی پولیس افسران نے اسے قاتل ماننے سے انکار کردیا ہے ۔اعلی پولیس افسران کا کہنا ہے کہ کیس کی جیوفینسنگ کے مطابق ملزم نہ تو واردات کی جگہ پر موجود تھا اور نہ ہی گواہوں نے اسے دیکھا ۔ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد نہیں کیا گیا ۔دوسری جانب ملزم کے اہل خانہ بھی اسے بے گناہ قرار دے رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کے مطابق امجد صابری قتل میں ملوث گروپ کی نشاندہی ہوگئی ہے لیکن شوٹرز کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔دوسری طرف ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ امجد صابری کے قتل میں کسی گروپ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں ملے۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیش چار مختلف زاویوں سے کی جارہی ہے جبکہ مختلف تحقیقاتی اداروں میں انویسٹی گیشن کے زاوئیوں پر اختلافات ہیں ۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…