ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا بڑا بیٹا آریان خان اور ماضی کی خوبصورت اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور ایک ساتھ کیلیفورنیا کے ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔فلمی بیٹ کے مطابق مستقبل کے اسٹار آریان خان نے حال ہی میں لندن کے سیون اوکس اسکول سے گریجویشن مکمل کیا ہے،جبکہ بگ بی امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے بھی اسی اسکول سے آریان کے ساتھ ہی گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے،یہ خبر بھارتی میڈیا میں کافی دنوں تک چھائی رہی تھی۔لیکن اب خبر آئی ہے آریان اور جھانوی کے بارے میں ،پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق دونوں مشہور بچے (آریان اور جھانوی)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے آرٹس ،پرائیویٹ فلم اسکول میں داخلہ لیں گے۔آریان فلم میکنگ کا کورس کریں گے جبکہ جھانوی کپور اداکاری کا کورس کر کے اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کریں گی۔