ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین سپر اسٹار اور ٹرینڈ سیٹر رجنی کانت کی فلم کبالی نے رواں سال ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کر کے دبنگ خان کی سلطان کو پیچھے چھوڑ دیا گیا،فلم اپنی ریلیز سے قبل ہی مالکانہ حقوق کی مد میں تین کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔اپنے اچھوتے انداز اور منفرد کردار کشی کے حوالے سے شہرت پانے والے اداکار رجنی کانت کی نئی فلم کبالی نے ریلیز کے پہلے روز ہی 48 کروڑ روپے سمیٹنے میں کامیاب رہے یوں بھارتی انڈسٹری کے سدا بہار ہیرو رجنی کانت نے خود سے کم عمر اور دبنگ انٹری دینے والے سلمان خان کی فلم سلطان کو پیچھے چھوڑ دیا سلو بھائی کی فلم سلطان پہلے روز 36.5 کروڑ روپوں کا بزنس کر پائی تھی اور سمجھا جا رہا تھا کہ یہ ریکارڈ ساز بزنس کسی اور فلم کے حصے میں برسوں تک نہ آسکے گا لیکن اپنی اداکاری سے سب کو محو حیرت کرنے والے رجنی کانت نے فکلم بینوں جے ساتھ ساتھ فلم سازوں کو حیرت میں ڈال دیا۔