نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ فلموں کے مشہور مزاحیہ اداکار راج پال یادوکو بھارتی سپریم کورٹ نے غلط بیانی اور جھوٹے حلف پر وارننگ دے دی ہے جج نے راجپال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو 6 دن کے لئے نہیں بلکہ 6 ماہ کے لئے جیل بھیجنا چاہئے۔بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘کے مطابق فراڈ اور جعلسازی کے ذریعے ایک شخص سے 5کروڑہتھیانے کے کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس ایس رویندر بھٹ اور جسٹس دیپا شرما کے بنچ نے راجپال یادو کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ دوران کیس آپ کا رویہ ایسا تھا جس کو ہم الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے آپ جیسے لوگوں کو جیل ہی جانا چاہئے۔عدالت نے راجپال کو آخری موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ جمعے تک ہمیں بتائیں کہ کتنی رقم آپ دے سکتے ہیں؟ اگر پیسے نہیں دیئے تو جیل جانے کو تیار رہیں۔مہلت دینے کے باوجود راجپال جھوٹ پر قائم اور عدالت کو گمراہ کرتے رہے ،اب عدالت انہیں آخری موقع دے رہی ہے ،وہ پیسے دیں یا جیل جانے کے لئے تیار ہو جائیں۔