اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم پاکستان کی صا حبزادی مریم نوازنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پی آئی اے کے لیز پر لیے گئے طیاروں کی تصاویر شیئر کیں ہیں جن میں جہاز کا اندرونی منظر دکھایا گیا ہے ،مریم نواز نے ٹو ئیٹ میں لکھاہے کہ یہ لیز پر لیے گئے طیاروں کی تصاویر ہیں وہ دن دور نہیں جب پی آئی اے دنیا کی بہترین ایئر لائن بن جائے گی اور یہی نوازشریف کی سوچ ہے ، پی آئی اے نے 14اگست سے نئی پریمئر سروس کے آغاز کا اعلان کردیا ہے جس کے لیے چار نئے طیارے ویٹ لیز یعنی عملے کے بغیر حاصل کئے جارہے ہیں جبکہ اس سروس کا آغاز لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے کیا جائیگا ، پریمیئرسروس کے لیے کام کرنے والے عملے کے لیے سری لنکا سے ماہرین کی ایک ٹیم بلائی گئی ہے جو تین ہفتے تک پی آئی اے کے عملے کو خصوصی تربیت فراہم کرے گی،پی آئی اے نے سری لنکا کی قومی فضائی کمپنی سے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے جس کا باضابطہ اعلان آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔سری لنکا کے اے تھری تھرٹی طیارے جدید ترین سہولیات سے لیس اور صرف دو سال پرانے ہیں جنھیں سری لنکن ایئر لائنز خسارے کی وجہ سے لیز پر دے رہی ہے۔
مریم نواز نے لیز پر حاصل شدہ طیارے کی اندرونی تصاویر جاری کر دیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں