لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) نامور اداکار ہمایوں سعید آج اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گے ۔ ہمایوں سعید 27جولائی 1971ء کو پیدا ہوئے ۔ ٹی وی ڈراموں سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی شاندار اداکاری کے باعث ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسروں کی ضرورت بن گئے ۔ بعد ازاں ہمایوں سعید نے اپنا ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنا کر ڈرامہ سیریل کے ساتھ فلمیں بنانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ۔ ہمایوں سعید کا شمار آج کے سپر سٹار اداکاروں میں ہوتا ہے ۔ وہ اپنی 45ویں سالگرہ کراچی میں منائیں گے۔