اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے الیکشن کمیشن کے چار ارکان کی تقرری کر دی۔ پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 218(2)(b) حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان سے جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ، سندھ سے وفاقی سیکرٹری ریٹائرڈ غفار سومرو، خیبرپختونخوا سے جسٹس ریٹائرڈ مسماۃ ارشاد قیصر اور پنجاب سے جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کی بطور ممبر الیکشن کمیشن تقرری کی ہے۔