ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی پاکستانی ادکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کرئیر کے حوالے سے زیادہ پریشان نہیں ہوتیں اور پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پرچلنا چاہتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نگری میں فلم ‘‘صنم تیری قسم’’ سے اپنی کرئیر کا آغازکرنے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ وہ کرئیرکے حوالے زیادہ منصوبہ بندی کرنے پریقین نہیں رکھتی ہیں۔ جو کام آتا ہے وہ کر لیتی ہیں بس وہ اپنے کرئیرکے لیے کام کرتے رہنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ کام اچھا ہونا چاہیئے چاہے فلمیں بھارت میں کی جائیں یا کسی اور جگہ پر کی جائیں۔ماورا حسین نے بالی ووڈ کی مایہ نازاداکارہ پریانکا چوپڑا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پریانکا جیسا کام کرنا بہت پسند ہے جب کہ ان کے نقش قدم پر چلنے کی خواہش مند ہوں۔اداکارہ کا نئے پراجیکٹس کے حوالے کہا کہ وہ متعدد اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں جب کہ وہ ایک جیسے کردار کے بجائے ہرقسم کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔