اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عرب ملک میں کرہ ارض کا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ،سورج آگ برسانے لگا

datetime 25  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)گزشتہ بدھ کا روز کویت میں تاریخی اہمیت کا حامل بن گیا جب اس کے ایک علاقے مطربہ میں درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی 129 فارن ہائٹ تک پہنچ گیا۔ یہ اب تک دنیا بھر میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ موسمیات سے متعلق عالمی تنظیم (ڈبلیو ایم او)نے اس کی تصدیق کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویت میں شہری ہوابازی کی جنرل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے بیورو کے مشیر عیسی رمضان نے بھی مذکورہ درجہ حرارت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک نقشہ بھی پوسٹ کیا ہے جس میں اس روز کویت کے مختلف علاقوں کے درجہ حرارت موجود ہیں۔ ان میں اہم ترین کویت کے شمال مغرب میں واقع علاقہ مطربہ رہا جہاں پر درجہ حرارت 54 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس سے قبل عالمی ریکارڈ 56.7 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی 134 فارن ہائٹ کا تھا۔ یہ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ڈیتھ ویلی میں 10 جولائی 1913ء کو ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم موسمیات سے متعلق جدید اور ترقی یافتہ اداروں کی اکثریت اس ریکارڈ کی صحت پر شک کرتے ہیں اس لیے کہ اس زمانے میں استعمال کیے جانے والے آلات میں ہمیشہ غلطی کا امکان رہتا تھا۔جہاں تک 13 ستمبر 1922 کو لیبیا میں 58 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی 136.4 فارن ہائٹ ریکارڈ ہونے کی بات ہے تو 90 سال بعد یہ واضح ہوگیا کہ وہ صحیح نہیں تھا۔ اس بات کی تصدیق موسمیات کی عالمی تنظیم نے پرانے ریکارڈز پر نظرثانی کے بعد جون 2012 میں جاری اپنی ایک رپورٹ میں کردی تھی۔ایسے وقت میں جب کہ کویت میں اس درجہ حرات کو ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں گینز بک آف ریکارڈزکرہ ارض پر سب سے زیادہ درجہ حرارت کے اندراج کے لیے اپنے صفحات کھول دے گی.. اس کے دو روز بعد موسم سے متعلق مشہور مؤرخ کرسٹوفر برٹ نے ایک غیرملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں اس روز دوسرا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ گیا تھا جس روز کویت میں 54 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ بدھ کے روز بصرہ میں درجہ حرارت 53.9 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی 129 فارن ہائٹ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…