بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حقانی مدرسے کو دی جانیوالی امداد کا بنیادی مقصد سامنے لے آئے،اہم اعلان

datetime 25  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے حقانی مدرسے کو دی جانے والی امداد کا بنیادی مقصد صوبے میں مدارس کے زیر اہتمام موجود تعلیمی نظام میں اصلاحات لانے ہیں۔ اس میں سائنس اور جدید دور کے تعلیمات متعارف کرائے جائیں گے تاکہ ان اصلاحات کے ذریعے مدارس میں زیر تعلیم بچوں کو پورے معاشرے کا فعال شہری بنایا جا سکے اسکے خلاف جو لو گ پروپیگنڈا کر رہے ہیں ان کے ماضی کو اگر دیکھا جائے تو یہی لوگ ملک میں طالبان پیدا کرنے کے ذمہ دارتھے انہوں نے اس بارے میں خدشات بے بنیاد ہیں اور گمراہ کن قرار دیا اور حقیقت کے منافی قرار دیا وہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے ایک گروپ سے باتیں کر رہے تھے ۔ خیبربینک کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس مقصد کیلئے قائم کمیٹی نے غیر جانبدارانہ انکوائر ی کی جس میں صوبائی وزیرخزانہ کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا اور انکوائری رپورٹ میں وزیر موصوف کو بے گناہ قر ار دیا گیا یہ رپورٹ جلد ہی پبلک کی جائے گی افغان مہاجرین کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ مسئلہ وفاق سے متعلق ہے اور انہوں نے وفاق کے ساتھ افغان مہاجرین کی جلداور باعزت وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کی ہے تاہم وہ تب تک ہمارے مہمان رہیں گے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں پن بجلی کے چھوٹے بڑے منصوبے کے سلسلے میں کہاکہ صوبہ میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع ذخائر موجود ہیں صوبائی حکو مت کے وسائل محدود ہیں لیکن اپنے محدود وسائل کے باوجود ہماری پہلی ترجیح پن بجلی کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنا ہے اور اس جانب پیش رفت جاری ہے ۔صوبہ 900 میگا واٹ پن بجلی کے منصوبے شروع کر رہی ہے اس کے علاوہ فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ چترال میں تین اور بالاکوٹ میں ایک منصوبے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل پرائیوٹ سیکٹر صوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے اس کی وجہ انہوں نے ماضی کی خراب امن و امان کی صورتحال قراردیا اور کہاکہ ماضی کے مقابلے میں اب امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اوریہ بتدریج بہتر ہو تی جارہی ہے پرائیوٹ سیکٹر صوبے میں پن بجلی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے اس کے علاوہ صوبائی حکومت صوبے کے چھوٹے چھوٹے پن بجلی گھر ایسے علاقوں میں قائم کر رہی ہے جہاں پانی ہے اور بجلی نہیں اور انہی پانی سے مقامی آبادی کیلئے چھوٹے چھوٹے پن بجلی کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں اور کچھ پر کام جاری ہے تاکہ وہاں کے لوگوں کومقامی سطح پر بجلی فراہم کی جا سکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب وہ اقتدار میں آئے تو صوبے میں دہشت گردی اور امن و امان کے مسائل تھے ہم نے صوبے میں پیشگی اطلاعاتی نظام کو بہتر بنایا پولیس کیلئے ٹریننگ سکولز قائم کئے گئے تاکہ پولیس کو جدید تربیت دی جا سکے ایسے ادارے پہلے نہیں تھے اور ان اقدمات کی روشنی میں صوبے میں صورتحال روز بروز بہتر ہو تی جارہی ہے ۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…