اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

گوادر ،بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 25  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ اور ایکسپریس وے کا افتتاح رواں سال ہوگا ،سب سے پہلا اقتصادی زون گوادر میں بنے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو گوادر پریس کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دسمبر 2016میں گوادر کو پورے پاکستان سے لنک کرنے کے لئے تین راستے دستیاب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ گوادر اور بلوچستان کو ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا گوادر میں بنیادی ڈھانچے کے علاوہ ووکیشنل اور ٹیکنیکل ادارے بھی قائم کیے جائیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ اس سال ستمبر میں گوادر یونیورسٹی قائم کی جائے گی، گوادر شہر کو صرف جدید بندرگاہ نہیں بنایا جا رہا بلکہ اسے سماجی و اقتصادی سر گرمی کا مرکز بھی بنایا جائے گا۔سی پیک پاکستان اور چین کی قیادتوں کے وژن کا ملاپ ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 46 ارب ڈالر میں سے 35 ارب ڈالر توانائی کے شعبے میں انوسٹ کئے جارہے ہیں ۔ توانائی میں سے زیادہ حصہ سندھ اور بلوچستان میں لگایا جا رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک سے خطے کے تین ارب لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اورنج ٹرین لائن منصوبہ حکومت پنجاب اپنے بجٹ سے بنا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ سی پیک منصوبے پر پوری دنیا کی نظر لگی ہوئی ہے اور ماضی میں پاکستان نے بہت سے مواقع ضائع کیے ہیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…