ممبئی( آن لائن ) پاکستانی اداکار فواد خان اور بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون حال ہی میں ہندوستانی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے لیے ایک ساتھ ریمپ پر جلوہ گر ہوئے تھے، جہاں دونوں کی جوڑی کو کافی سراہا گیا۔اس شو کے بعد ہر کسی کی زبان پر بس ایک ہی بات تھی کہ دونوں کو ایک ساتھ فلم میں کام کرنا چاہیے اور لگتا ہے کہ ان کے مداحوں کی یہ خواہش اب پوری ہونے کو ہے۔واضح رہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم ’پدماوتی‘ پر کام کررہے ہیں جس میں دپیکا پڈوکون، رانی بدماوتی اور رنویر سنگھ سلطان علاؤ الدین خلجی کا کردار کرتے نظر آئینگے۔سنجے لیلا نے اس فلم میں پدماوتی کے شوہر راجہ راول رتن سنگھ کے کردار کے لیے کئی اداکاروں سے رابطہ کیا جن میں پاکستانی اداکار علی ظفر، بولی وڈ اداکار شاہد کپور اور وکی کوشل بھی شامل تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار فواد خان اس فلم میں دپیکا کے شوہر کا کردار کرتے نظر آئینگے گے اور انھوں نے اس فلم میں معاون کردار کی حامی بھرلی ہے۔واضح رہے کہ فواد خان نے اس سے قبل دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا ہے۔