ڈسکہ( آئی این پی) معصوم بچے کی انوکھی خواہش میں بھی بہت زیادہ پیسے کھا لیتا ہوں، مجھے بھی ایم این اے بنایا جائے۔مقامی سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران موضع دھیدووالی کے معصوم بچے محمد ذیشان نے ایک کتبہ اٹھا رکھا تھا جس پر اس نے لکھا تھاکہ میں بہت زیادہ پیسے کھالیتا ہوں لہٰذا مجھے بھی ایم این اے بنایا جائے۔ دس سالہ بچے نے بتایا کہ اس کی امی اکثر اسے کہتی ہیں کہ تم بہت زیادہ پیسے کھاتے ہو، اگر میں بہت زیادہ پیسے کھاتا ہو ں تو پھر مجھے بھی تو ایم این اے ہونا چاہئے، بچے کا معصومانہ جواب۔