بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک چین راہداری منصوبہ، اہم ترین آ گئی

datetime 25  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ اور ایکسپریس وے کا افتتاح رواں سال ہوگا ،سب سے پہلا اقتصادی زون گوادر میں بنے گا، چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک سڑک کا نام نہیں بلکہ پورا فریم ورک ہے،20ویں صدی میں سیاسی نظریات کی جنگ تھی جبکہ 21 ویں صدی اقتصادی نظریات کی جنگ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو گوادر پریس کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دسمبر 2016میں گوادر کو پورے پاکستان سے لنک کرنے کے لئے تین راستے دستیاب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ گوادر اور بلوچستان کو ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا گوادر میں بنیادی ڈھانچے کے علاوہ ووکیشنل اور ٹیکنیکل ادارے بھی قائم کیے جائیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ اس سال ستمبر میں گوادر یونیورسٹی قائم کی جائے گی، گوادر شہر کو صرف جدید بندرگاہ نہیں بنایا جا رہا بلکہ اسے سماجی و اقتصادی سر گرمی کا مرکز بھی بنایا جائے گا۔سی پیک پاکستان اور چین کی قیادتوں کے وژن کا ملاپ ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 46 ارب ڈالر میں سے 35 ارب ڈالر توانائی کے شعبے میں انوسٹ کئے جارہے ہیں ۔ توانائی میں سے زیادہ حصہ سندھ اور بلوچستان میں لگایا جا رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک سے خطے کے تین ارب لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اورنج ٹرین لائن منصوبہ حکومت پنجاب اپنے بجٹ سے بنا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ سی پیک منصوبے پر پوری دنیا کی نظر لگی ہوئی ہے اور ماضی میں پاکستان نے بہت سے مواقع ضائع کیے ہیں۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…