بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سلمان خان بارے بڑی خبر ! ہا ئیکو رٹ نے فیصلہ سنا دیا

datetime 25  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجستھان( آن لائن ) بولی وڈ اسٹار سلمان خان کو نایاب ہرن کے شکار کے دونوں مقدمات سے بری کردیا گیا، یہ مقدمات دبنگ خان پر 1998 میں قائم کیے گئے تھا۔راجستھان ہائیکورٹ نے سلمان خان کو باعزت بری کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس بات کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے کہ جو نایاب ہرن مردہ پائے گئے تھے انہیں سلمان خان نے ہی مارا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس نرمل جیت کور نے فیصلہ سنایا اور سلمان خان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا۔سلمان خان پر الزام تھا کہ انہوں نے جودھ پور کے قریب یکم اور 2 اکتوبر 1998 کی درمیانی شب میں 2 نایاب ہرنوں کا شکار کیا تھا، ان پر آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا کیوں کہ محکمہ جنگلات نے الزام لگایا تھا کہ اداکار نے جس بندوق سے شکار کیا اس کے لائسنس کی میعاد ختم ہوچکی تھی۔سلمان خان کے خلاف غیر قانونی شکار کا ایک اور مقدمہ راجستھان میں ہی زیر سماعت جس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔نایاب کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں 2006 میں مقامی کورٹ نے سلمان خان کو 5 برس قید کی سزا سنائی تھی تاہم سلمان خان نے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنچ کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…