ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ آئندہ 48 گھنٹو ں میں یہ اہم کام کر دینگے ۔۔۔

datetime 25  جولائی  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی دبئی میں الوداعی ملاقاتیں ، ملاقاتوں کے دوران انکی خدمات کو سراہا گیا ، وزیر اعلی سندھ آج دوپہر ایک بجے کراچی پہنچیں گے ، وزیر آعلیٰ آئندہ 48 گھنٹوں میں استعفیٰ دیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ خود جا کر گورنر ہاوس میں استعفی گورنر سندھ کو پیش کریں گے ۔ گورنر سندھ کی منظوری کے بعد گورنر سندھ اسمبلی کے خصوصی اجلاس طلب کریں گے ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا انتخاب اور رینجرز کے اختیارت کی منظوری دی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے دبئی اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے ۔ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ہوں گے۔ سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کو صوبائی وزیر جبکہ سکندر میندهرو کو سپیکر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے بلاول بھٹو اپنے قریبی رہنماؤں میں سے تین سے چار کو صوبائی حکومت میں مشیر لگوائیں گے۔ نثار کھوڑو کو سینئر وزیر برائے داخلہ یا خزانہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ نادر مگسی، منظور وسان، ناصر شاہ اور ضیا لنجار بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔ وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور وزیر بلدیات جام خان شورو کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار شاہ، فیاض بٹ، پیر مجیب، اصغر جونیجو بھی متوقع طور پر سندھ کے نئے وزراء میں شامل ہوں گے۔ ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کو ان کے عہدے سے ہٹا کر وزیر تعلیم مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ میں 3 خواتین ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔ محمد علی ملکانی کو دوبارہ وزارت ملنے کا امکان ہے جبکہ مولا بخش چانڈیو کے بھی دوبارہ مشیر اطلاعات مقرر ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…