ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو اچانک تبدیل کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟ سینئر تجزیہ نگار کے اہم انکشافات

datetime 25  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرا م میں سینئر تجزیہ نگار نے اہم انکشافات کر دیئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو اچانک تبدیل کرنے کی اہم ترین وجہ رینجرز اختیارات ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کو قائم علی شاہ سے شکایت تھی کہ وہ صحیح انداز میں عسکری قیادت سے بات چیت نہیں کر پاتے۔ سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اپیکس کمیٹی میں ایک مرحلہ ایسے بھی آیا تھا جب قائم علی شاہ کی گورننس کی بات ہو رہی تھی تو قائم علی شاہ نے عسکری قیادت کو کہا تھا کہ اگر آپ کو میری گورننس پر اعتراض ہے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔ قائم علی شاہ نے بہت کمزور بیان دے دیا تھا جس پرآصف علی زرداری جو کہ وہاں موجود تھے انہوں نے معاملے کو سنبھالا تھا۔
سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو اعتراضات تھے کہ جب اندرون سندھ آپریشن کی بات ہوتی ہے تو رینجرز، کورکمانڈرز اور دیگر عسکری حکام سے وہ مناسب انداز میں بات ہی نہیں کر سکتے۔ قائم علی شاہ کی اچانک تبدیلی میں اہم ترین بات رینجرز اختیارات معاملہ ہے۔ پہلے یہ بات چلی تھی کہ صوبائی وزیر داخلہ استعفیٰ دے دیں لیکن پھر قائم علی شاہ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…