پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی بالی ووڈ میں انٹری

datetime 25  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ بالی ووڈ ہدایت کار موہت سوری کی البم کیلئے گانا گائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شمار پاکستان کی بہترین گلوکاراوں میں کیا جاتاہے،وہ اب ہدایت کار موہت سوری کے البم کے لیے گانا گائیں گی۔پاکستانی گلوکارہ کا گانا’سئیاں‘ پنجابی فلسفی بابا بلھے شاہ کے کلام سے اخذ ہے اور اس گانے کی ہدایت کاری خود موہت سوری کریں گے،جبکہ گانے کی کمپوزیشن سلمان ایلبرٹ کریں گے۔ہدایت کار موہت سوری کے مطابق یہ گانا کسی فلم میں نہیں لیا گیا ہے،وہ ہرسال ایک ہی فلم میں کام کرتے ہیں اور نئے ٹیلنٹکو اپنی فلموں میں چانس دیتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ رواں سال ان کی فلم’ہالف گرل فرینڈ‘ ریلیز ہوگی جس میں کچھ نئے گلوکار اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔پاکستانی گلوکارہ کا اس سے قبل عمیر جسوال کے ساتھ گایا ہوا گانا ’سمی میری وار‘ بھی کافی مقبول ہوا تھا.جبکہ قرۃ العین بلوچ نے 2011 میں بطور گلوکارہ اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر بھی بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزما چکے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…