بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا،افغان مہاجرین کیخلاف بڑا قدم اُٹھالیاگیا، ،گرفتار مہاجرین کا سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی )کچھ عرصہ قبل حالات کشید گی ہونے پر پاک افغان بارڈر کی بند ش کے بعد کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف خصوصی کمپائن کرتے ہوئے ان گرفتار افغان مہاجرین کی چھان بین کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس میں سینکڑو ں افغان مہاجرین مختلف جرائم میں ملوث پائے گئے جس کی بدولت جرائم میں 42 فیصد کمی آئی ہے اور رواں سال کے دوران تقریبا 8600 وہ افغان مہاجرین گرفتار کئے ہے جن کے پاس کوئی قانونی دستاویزات نہیں تھے ۔تفصیلات کے مطابق پاک افغا ن بارڈر پر حالات کشیدہ ہونے پر بارڈر بند ہونے کے بعد پشاور پولیس نے بغیر دستاویزات غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف خصوصی کمپائن کرتے ہوئے ان گرفتار افغان مہاجرین کی چھان بین کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس میں سینکڑوں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین چوری ،ڈکیتی ،راہزنی سیمت دیگر سٹریٹ کرائم میں ملوث پائے گئے جن کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا اور ان کے گروہوں کا سراغ لگانے کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی جس کی بدولت پشاور میں گزشتہ سا ل کی نسبت اس سال جرائم کی شرح میں 42 فیصد کمی آئی ہے اور رواں سال کے دوران ضلع بھر میں تقریبا 8600 وہ افغان مہاجرین گرفتار کئے گئے ہیں جن کے پاس کوئی قانونی دستاویزات نہیں تھے اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے پشاور پولیس کو سختی سے ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کے پاس دستاویزات ہوں اور قانونی طورپر رہائش پذیر ہو ں ان شریف افغانیوں کو بے جاتنگ نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے شکایت موصول ہونے کی صورت میں متعلقہ پولیس آفیسر کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔۔۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…