اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

رینجرزکو 48گھنٹوں میں اختیارات نہ دئیے گئے تو ۔۔۔! سندھ میں خطرناک اعلان،طبل جنگ بج گیا

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(آئی این پی)سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری نے کہاکہ رینجرز کو اختیارات نہ دینا ملک کے خلاف سازش اوردہشتگردوں کی سرپرستی کے مترادف ہے،رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا ہے،رینجرز کوصوبے بھر میں کام کرنے کے اختیارات نہیں دئیے گئے توصوبے بھر میں پھرپوراحتجاجی تحریک چلائی جائے گی اورحکومتی اراکین کے گھروں کا گھیراؤکیاجائیگا،پہلے مرحلے میں وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولابخش چانڈیو کے گھر کا گھیراؤ کیاجائے گا۔سندھ نیشنل تحریک کا ہنگامی اجلاس چیئرمین اشرف نوناری کی قیادت میں منعقد کیا گیا جس میں رینجرزکو پی پی پی حکومت کی جانب سے اختیارات نہ دئیے جانے کے حوالے سے شدید برہمی کا اظہارکیاگیا،اختیارات نہ ملنے کی صورت میں بھرپور احتجاجی تحریک کا اعلان کیاگیا ہے،اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے رینجرز کو اختیارات نہ دینا ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہے اوردہشتگردوں کی کھلی سرپرستی اور کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر دہشتگردوں کو منظم کرنے کی کوشش ہے،اشرف نوناری نے کہاکہ رینجرز،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے کراچی میں امن وامان بحال کیا ہے مگر سندھ حکومت اپنے اقتدارکو طول دینے کے لئے ایک بارپھر دہشتگردوں کو منظم کرنے کی کوشش کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ رینجرز کو کراچی سمیت پورے صوبے میں بھرپورآپریشن کرنے کے اختیارات دئیے جائیں،تاکہ دہشتگردوں کے سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے سکے ، سندھ نیشنل تحریک نے سندھ حکومت کو دوروز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے متنبہ کیا گیا کہ رینجرز کو 48گھنٹے میں اختیارات دینے کا نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا توپی پی پی کے اراکین صوبائی اسمبلی،وزیر،وزاء4 کے گھروں کا گھیرا? کیا جائے گا جس کی تمام ذمے داری سندھ حکومت پر عائدہوگی،اس موقع پر اشرف نوناری نے تمام کارکنان کو بھرپوراحتجاجی تحریک شروع کرنے کے لئے تیاریاں شروع کرنے ہدایت کی ہے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…