کراچی(این این آئی) عزیزآباد پولیس نے ایف آئی اے کے سابق ملازم کو 21 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں سمیت گرفتار کرلیا اطلاعات کے مطابق کراچی میں عزیز آباد پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کے ریٹائرڈ ملازم کو جعلی نوٹوں سمیت گرفتار کرلیا عزیز آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت لطیف کے نام سے ہوئی ہے ٗ ملزم ایف آئی اے کا سابق ملازم رہا ہے۔ ملزم جعلی نوٹوں کے ذریعے مارکیٹ میں خریداری کررہا تھا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 21 ہزار کے جعلی نوٹوں سمیت گرفتار کرلیا ٗ ملزم کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔