پشاور(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو سونپ دیا ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ آپ ناراض اراکین کو کسی بھی طرح منائیں آگے حکومت کے خلاف تحریک چلانی ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے ملاقات کی۔جس میں پرویز خٹک نے عمران خان سے ملاقات میں ناراض اراکین کے تحفظات کو بلاجواز قراردے دیا۔عمران خان نے پارٹی کے ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک وزیراعلیٰ کے پی کے کو سونپااور کہا کہ آگے حکومت کے خلاف تحریک چلانی ہے ناراض اراکین کو کسی بھی طرح سے منائیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کے پی کے کے خلاف چارج شیٹ کردی اور5دن کی ڈیڈ لائن دے دی اور تحفظات دور نہ ہوئے کسی صورت میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا ہے۔