جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

عمران خان کا سخت ایکشن ،متعدد اہم ارکان کو تحریک انصاف سے نکالنے کا اعلان

datetime 23  جولائی  2016 |

چنیوٹ (آئی این پی) چےئرمین تحریک انصاف عمران خان پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ان ایکشن ،پارٹی میں دھڑے بندی اور نام نہاد گروپ بندی کرنے پر مرکزی قیادت نے ضلع چنیوٹ کے ڈاکٹر جاوید اقبال قمر،طارق محمود نازاور متعددپی ٹی آئی رہنماؤں کی رکنیت ختم کر کے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی میڈیا کوارڈینیٹرپی ٹی آئی چنیوٹ رانا کاشف محمود نے میڈیا نمائندگان کو بتایا ہے کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے نیشنل ورکرز کنونشن میں چےئرمین تحریک انصاف عمران کو اس بات کی آگاہی دی گئی کہ ضلع چنیوٹ میں چند افراد پارٹی میں دھڑے بندی اور نام نہاد گروپ بندی کے ذریعے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر مرکزی قیادت نے شکائت پر نوٹس لیتے ہوئے متعدد ضلعی پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔مذکورہ ممبران پر منفی پروپیگنڈا کرنا کا بھی الزام لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے پارٹی کی مقبولیت کو نقصان پہنچا ہے جس پر چنیوٹ سے اسلام آباد کنونشن میں جانے والے وفد نے پارٹی کے اندر رہتے ہوئے منفی نظام ظاہر کرنے کے خلاف آگاہی دی رانا کاشف محمود کا کہنا ہے کہ انہیں پارٹی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں کمیٹی سے رابطہ کرنا ہو گا جس کے بعد ان کی رکنیت بحال ہو سکے گی



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…