کراچی(این این آئی)وزیرداخلہ سندھ سہیل انورخان سیال کے بھائی طارق سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل میونسپل کارپوریشن کے خاکروب سے سیاسی شخصیت کا منظور نظر کیسے بناکہانی منظرعام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق اسد کھرل کا اصل نام محمد علی ولد غلام مصطفی ہے، اسد کھرل کا تعلق لاڑکانہ کے کچے کے قریب واقع گوٹھ پرانا آباد سے ہے، بنیادی طور پر اسد کھرل ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور پاکستان چوک لاڑکانہ میں ریڑھی پر کباب فروخت کرنے والے کے پاس ملازمت کرتا تھا۔2008 میں اس نے ایک اعلی شخصیت کی سفارش پر لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن میں خاکروب کی ملازمت حاصل کرلی اور بعد میں ٹرانسفر کراکے باقرانی ٹاؤن کمیٹی میں تعینات ہوا اور ترقی پا کر جونیئر کلرک بن گیا،جہاں سے وہ اب بھی بغیر ڈیوٹی دیے تنخواہ وصول کرتا رہا ہے۔2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت آنے کے بعد اسد کھرل مبینہ طور پر موجودہ وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے قریب آیا اور چند ہی ہفتوں میں یہ سہیل انور سیال کا منظور نظر بن گیا۔ سہیل انور سیال کی قربت حاصل کرنے کے بعد اسد کھرل ان کے بھائی طارق سیال کابھی مبینہ فرنٹ مین بن گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد کھرل نے بعض کنسٹرکشن کمپنیاں بھی بنائیں جن کو اربوں روپے کے سرکاری ٹھیکے دیے گئے، اس وقت بھی اس کی کمپنی کو نو ارب روپے مالیت کے ٹھیکے ملے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے انتہائی قریب ہونے کی وجہ سے پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں کرانا اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔اس وقت بھی لاڑکانہ موئنجوداڑو روڈ پر اس کا فارم ہاوس اور اربوں روپے مالیت کی زمین اس کے زیر استعمال ہے، اسد کھرل کے کراچی کے ڈیفنس اور لاڑکانہ میں دو بیش قیمت بنگلے بھی ہیں۔
اسد کھرل میونسپل کارپوریشن کے خاکروب سے سیاسی شخصیت کا منظور نظر کیسے بناکہانی منظرعام پر آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)
-
دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی فہرست جاری، سنگاپور کا پہلا نمبر، پاکستان کی حیرت انگیز پوزیشن
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
جمائمہ کے ’دوسرے شوہر کیمرون ‘کون ہیں؟ دونوں کی ملاقات کیسےہوئی؟ اہم تفصیلات منظرعام پر
-
راولپنڈی،ہوٹل میں متعدد بار زیادتی کے بعد خاتون حاملہ، پیدا ہونے والی بچی بھی چھین لی گئی
-
چودھری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر بول پڑے
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
راولپنڈی،خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کو اغوا کرنے والا ہوٹل منیجر گرفتار، بچی بازیاب
-
سونے کے بعد چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑی کمی
-
1500 روپے مالیت کا پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
اسلام آباد سے اغوا نوجوان کی تشدد زدہ لاش صوابی سے برآمد
-
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید کیلئے نئی شرائط عائد



















































