بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

فیس بک کی جانب سے کشمیر سے متعلقہ مواد ہٹانے کی اصل وجہ کیا ہے؟سوشل میڈیاماہرین کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /ملتان(آئی این پی)فیس بک پرکشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے والے مزید ہزاروں پاکستانی شہریوں کے اکاونٹس اور پیجز بھی بلاک کردئیے گئے۔کشمیری حریت پسند برہان وانی کے حق میں پوسٹ کرنے پر فیس بک انتظامیہ نے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا پیج بھی تین روز کیلئے بلاک کردیا۔سوشل میڈیاماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا ریجنل ہیڈکوارٹر بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں ہونے کی وجہ سے بھارتی دبا? پر کشمیر سے متعلقہ مواد سنسرکیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا دہرا معیار سامنے آگیا۔فیس بک نے کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پرمزید ہزاروں پاکستانی شہریوں کے اکاونٹس اور پیجز بلاک کردئیے۔سوشل میڈیا صارفین نے فیس بک کے اس متعصبانہ اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرکی انتظامیہ نے بھی بھارتی دباؤ پر کشمیر یوں کیلئے آوازاٹھانے پرحافظ محمدسعید کا ٹوئیٹراکاونٹ بلاک کردیا تھا۔دوسری طرف سوشل میڈیا سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا سا?تھ ایشیاء4 ریجنل ہیڈ کوارٹر بھارت کے شہرحیدرآباد دکن میں ہے۔بھارتی شہریوں کی ایک بڑی تعداد آئی ٹی انڈسٹری سے منسلک ہے۔یہی وجہ ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھارتی اثرورسوخ بہت نمایاں ہے۔فیس بک،ٹوئیٹر اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی طرف سے کئے گئے حالیہ اقدامات بھارتی دبا? کا نتیجہ ہیں۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…