لاہور(این این آئی)ریحام خان کی پروڈکشن میں بننے والی رومانوی پاکستانی فلم ’’جانان‘‘ 13 ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ فلم کی کہانی پختون لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے واپس وطن آتی ہے۔فلم میں ارمینہ رانا خان، بلال اشرف، مشی خان، عجب گل، نیئر اعجاز اور علی رحمان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، فلم کا سکرپٹ عثمان خالد بٹ نے لکھا ہے۔ریحام خان، حریم فاروق، منیر حسین اور عمران کاظمی کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔فلم کی موسیقی سلیم سلیمان، احمد علی اور طحہٰ ملک نے ترتیب دی ہے۔فلم رواں برس عیدالاضحی کے موقع پر 13 ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔