نارنگ منڈی (این این آئی)لاہور کے رہائشی نوجوان نے پسند کی شادی نہ ہونے پر محبوبہ کے گاؤں کے باہر جامن کے درخت سے لٹک کر خود کشی کر لی ۔بتایاجاتاہے کہ لاہورکے علاقہ اچھرہ کا رہائشی متوفی عثمان مسیح سدھانوالی تھانہ نارنگ منڈی میں اپنی کرسچن برادری کی دوشیزہ سے محبت کرتاتھا ۔ شادی نہ ہونے پردلبرداشتہ ہوکر متوفی موٹرسائیکل پر نارنگ منڈی کے گاؤں سدھانوالی آیا اور کالاخطائی روڈپر سدھانوالی سٹاپ کے قریب موٹرسائیکل کھڑی کی جوتی اتاری اور مفلرنمارمال سے روڈپر واقع جامن کے درخت پرچڑھ کر گلے میں مفلرڈال کرخودکشی کرلی ۔راہگیروں نے نعش دیکھ کر نارنگ منڈی پولیس کواطلاع دی جس پر چوکی انچارج جنڈیالہ کلساں چوہدری محمودورک موقع پرپہنچ گئے متوفی کی جیب سے رقعہ ملاہے جس پرلکھاتھا صائقہ کو کچھ نہ کہاجائے اپنی مرضی سے خودکشی کررہاہوں میرے گھر والوں کو آخری سلام ہو۔نارنگ منڈی پولیس نے جائے وقوعہ سے نیاموٹرسائیکل برآمدکرکے نعش پوسٹمارٹم کے بعدورثاء کے حوالے کردی ۔ والدین اپنے جوان بیٹے کی نعش دیکھ کرحواس کھوبیٹھے رقت امیزمناظردیکھنے میںآئے ۔