جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

قبائلی علاقوں کی خیبر پختونخو ا میں شمولیت،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 23  جولائی  2016 |

پشاور(این این آئی)فاٹا گرینڈ الائنس نے قبائلی علاقوں کوخیبر پختونخو ا میں شامل ہونے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ قبائلیوں کی امنگوں اور مرضی کے مطابق کیا جائے،گزشتہ روز پشاور کے نشتر ہال میں قبائلیوں کے زیراہتمام فاٹا گرینڈ جرگہ منعقد ہواا جس میں فاٹاگرینڈالائنس کے رہنماؤں خیبرایجنسی سے سابق رکن قومی اسمبلی حمیداللہ جان،خان مرجان،اورکزئی ایجنسی سے ملک قیوم،مہمندایجنسی سے لعل بادشاہ ، باجوڑسے ملک بہادرشاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہاکہ قبائلی عوام اپنے رسم و رواج کے مطابق زندگی گزاررہے ہیں اوروہ نہیں چاہتے کہ ساڑھے تین ہزارسال پرانا رواج کو ختم کرے،انہوں نے کہاکہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل ہونے سے قبل قبائلیوں کو اعتمادمیں لیا جائے قبائلیوں نے گلہ کیا کہ فاٹا کو ہر دور میں نظرانداز کیا گیاہے ،پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے اختیارات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے ،پولیٹکل انتظامیہ اور فاٹاسیکرٹریٹ سے قبائلی علاقوں میں فنڈاستعمال کرنے کا اختیار واپس لیاجائے،ایف سی آر ایک غیرقانونی اورغیراسلامی نظام ہے جس کا خاتمہ ہوناچاہیے،انہوں نے کہاکہ فوجی آپریشن میں قبائلیوں کااربوں روپے نقصان ہوا ،قبائلی عوام طالبان سمیت دیگر عسکریت پسند تنظیموں کامقابلہ کرسکتے ہیں تاہم حکومت ہمیں اجازت نہیں دیتی ،جرگہ شرکاء نے کہاکہ فاٹا کوآزادکونسل یا الگ صوبے کااختیار دیاجائے کیونکہ خیبر پختونخوا کے پاس اتنے وسائل نہیں فاٹا کے عوام کی مدد کر سکے۔جرگہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کے اختیارات میں کمی کر کے این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کو حصہ دینے اور ان کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں ۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…