بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

ضلع ناظم کے اختیارات،خیبرپختونخواحکومت نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے ضلع کے تمام محکموں کے افسران کوضلعی ناظم کے ماتحت کرتے ہوئے ان کے اختیارات اور صوابدیدی فنڈمیں مزیداضافہ کردیاہے گزشتہ سال کے برعکس ضلع ناظم ترقیاتی فنڈکا55اورتحصیل ناظم50فیصداپنے صوابدید پر استعمال کرسکے گا اس کے علاوہ تمام محکمے اس بات کے پابندہونگے کہ سرکاری ملازمین کی تعیناتی وتبادلوں کے حوالے سے ضلع ناظم سے مشاورت کرینگے ۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے بتایاکہ قواعدوضوابط میں غلطیوں کے باعث ضلعی تحصیل ودیگرناظمین احتجاج کررہے تھے اس لئے اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے ہم نے انکی تصحیح کا فیصلہ کیا اور حکومتی وزراء اپوزیشن کے اراکین صوبائی اسمبلی ،حکومتی جماعتوں کے دوضلعی اوردوتحصیل ناظمین سمیت اپوزیشن جماعتوں کے دو ضلعی اوردوتحصیل ناظمین پرمشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جس میں چیف سیکرٹری ،سیکرٹری بلدیات،سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری منصوبہ بندی بھی شامل تھے۔طویل غوروخوض کے بعد فیصلہ کیاگیاہے کہ ضلعی بجٹ میں بیس فیصدتعلیم ،دس فیصد صحت،پانچ پانچ فیصد خواتین ،زراعت اور امورنوجوانان پر خرچ ہونگے اسی طرح پچپن فیصدترقیاتی فنڈکااختیار ضلعی ناظم کے پاس ہوگا تحصیل کی سطح پر پچیس فیصد آب رسانی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر خرچ ہونگے میونسپل سروسز پربیس فیصد اور علاقے کی خوبصورتی کیلئے پانچ فیصدترقیاتی فنڈکااستعمال کیاجائے گا تحصیل ناظم کے پاس پچاس فیصدترقیاتی فنڈکاصوابدیدہوگا۔وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاکہ ضلعی ناظم اب ڈیڈک کا چیئرمین ہوگا اسی طرح تحصیل کی سطح پر تحصیل ناظم چیئرمین ہوگا ڈبلیوایس ایس پی کی کمیٹی کا رکن بھی ٹاؤن اور ضلعی ناظم ہی ہوگا اس کے علاوہ مقامی سطح پر حاصل کی گئی آمدن کے ذریعے لوکل فنڈکااختیاربھی ضلعی اورتحصیل ناظم کے پاس ہوگا ایک ہفتے کے نوٹس پر ضلعی ناظم اپنے دفتر یااجلاس میں کسی بھی ضلعی افسر بشمول ڈی پی او ،ڈی سی اوردیگرافسران کو طلب کرسکتاہے تمام محکموں کے سرکاری ملازمین کے تبادلوں وتعیناتیوں کیلئے جوپالیسی حکومت نے وضع کی ہے ضلعی افسران اس حوالے سے تعیناتیوں وتبادلوں سے قبل متعلقہ ضلعی ناظم سے مشاورت کریگا پبلک سیفٹی کمیشن کو ایک مرتبہ پھر فعال بناکر ضلعی وتحصیل ناظم کو اس کا رکن بنائینگے پولیس کے خلاف جتنے بھی شکایات ہونگے وہ اب ضلعی ناظم کے ذریعے پبلک سیفٹی کمیشن کا حصہ ہونگے۔انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری ملازمین بشمول ڈی سی اور دیگرضلعی افسران کے سالانہ خفیہ رپورٹ میں سے ایک کالم ضلع ناظم تحریرکریگا۔ڈی ڈی سی کو مزیدفعال بناتے ہوئے ڈسٹرکٹ فنانس افیسر اب اس کا سیکرٹری ہوگا گزشتہ قواعدوضوابط کے برعکس تحصیل اورضلع کے نائب ناظمین کے لئے بھی سیکرٹریز کی اسامیاں پیداکی جائیں گی اور ان کے اختیارات میں بھی اضافہ کیاگیاہے ویلج کونسل ناظم اپنے سیکرٹری کے ساتھ مل کر اپنے یونین کونسل یا ویلج کونسل کا بجٹ تیارکریگا مقامی سطح پر قواعد وضوابط بنانے کیلئے ضلعی ناظم لوکل گورنمنٹ کے محکمے کے تعاون سے رولز آف بزنس بنائے گا ۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…