جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

شرمین عبید چنائے نے ایک اور بڑا اعزازحاصل کرلیا

datetime 23  جولائی  2016 |

کراچی(این این آئی) آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی ایک اور ڈاکیومنٹری فلم سانگ آف لاہور کو لندن انڈین فلم فیسٹیول میں آڈینس چوائس ایوارڈ دیا گیا۔فلم کی تخلیق میں شرمین عبید چنائے کے ساتھ اینڈی شاکن نے حصہ لیا ہے۔فلم کی کہانی سچل اسٹوڈیو کے گرد گھومتی ہے جو عزت مجید نے 2014 میں لاہور میں قائم کیا تھا۔فلم کی ویب سائٹ پر دیے جانے والے اسکرپٹ کے مطابق یہ اسٹوڈیو پاکستان کی موسیقی کی روایات اور روایتی آلات موسیقی کو حیات نو بخشنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس اسٹوڈیو نے پاکستانی معاشرے کی مردہ ہوجانے والی موسیقی کی روایات کو دوبارہ زندہ کرنے کا بیڑا اٹھایا۔سچل اسٹوڈیو نے کئی موسیقاروں کو، جو اپنا کام چھوڑ چکے تھے، دوبارہ سے گانے پر مجبور کیا اور اس کے تحت کئی کلاسیکی اور اور لوک موسیقی کے البم ریلیز کیے۔ان گانوں میں استعمال کیے جانے مشرقی ایشیائی آلات موسیقی نے پوری دنیا میں موسیقی کے چاہنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور اس پلیٹ فارم کے ذریعہ کئی موسیقاروں کو بیرون ملک بھی مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔فلم کے ہدایتکاروں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں خوشی ہے کہ یہ فلم موسیقی کے دیوانوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔ یہ فلم پاکستانی ثقافتی ورثے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔اس ڈاکیومنٹری کو 2015 میں ٹریبکا فلم فیسٹیول میں بھی ایک ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے پہلی پاکستانی ہیں جنہوں نے 2 بار آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔ ان کی آسکر ایوارڈ یافتہ ڈاکو منٹری سیونگ فیس تیزاب سے جلائی جانے والی مظلوم خواتین جبکہ آ گرل ان دی ریورغیرت کے نام پر قتل کیے جانے کے موضوع پر بنائی گئیں۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…