کراچی (این این آئی) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ایم کیو ایم کے ویب ٹی وی کی بندش کی تصدیق کر دی ہے۔ایم کیو ایم ویب ٹی وی کی بندش کے بعد پی ٹی اے اور پیمرا نے اس معاملے سے لا تعلقی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم بعد میں پی ٹی اے ذرائع نے ویب ٹی وی کی بندش کی تصدیق کر دی۔اس سے قبل پیمرا کا موقف تھا کہ ویب ٹی وی کا لائسنس پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے ۔