بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے ایک اورشہر میں بچوں کے ریپ اورویڈیوز بنانے کا انکشاف،26بچے درندگی کانشانہ بن گئے

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ ادو (آئی این پی ) کوٹ ادو میں بچوں کے ریپ کے بعد ان کی ویڈیوز بنانے والے ایک گینگ کا انکشاف ہوا ، جہاں پولیس کے مطابق 26 بچوں کا جنسی استحصال کیا گیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ گینگ نے بچوں کا ریپ کرکے ان کی ویڈیوز بنائیں اور پھر پولیس میں شکایت درج کرانے سے روکنے کے لیے ان کے والدین کو بلیک میل کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) ملک اویس احمد نے بتایا کہ اغواء اور ریپ کا شکار ہونے والے بچوں کی شکایت پر 3 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ وارڈ نمبر 14 کے ایک رہائشی نے پولیس سے رجوع کرکے شکایت کی کہ ان کا 12 سالہ بیٹا گذشتہ ماہ لاپتہ ہوگیا تھا جو 2 دن بعد سڑک پر بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ مذکورہ بچے نے اپنے والدین کو بتایا کہ ان کے علاقے کے ایک شخص نے اسے اغواء کرکے ریپ کیا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ بچے کے والدین نے پہلے تو ہچکچاہٹ میں پولیس سے رابطہ نہیں کیا تاہم بعد میں انھوں نے پولیس میں واقعے کی رپورٹ درج کروائی جس کے بعد ڈی پی او نے یہ کیس سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا۔ جب پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو مزید 5 بچوں کے والدین بھی سامنے آئے اور بتایا کہ انھوں نے پہلے بدنامی کے ڈر سے پولیس سے رابطہ نہیں کیا تھا۔ کیس کے مرکزی مدعی نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا بیٹا گذشتہ ماہ لاپتہ ہوا تھا، جس کے واپس نہ آنے پر انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔ 2 دن بعد ان کا بیٹا سڑک سے ملا اور اس نے گینگسٹرز کی جانب سے ریپ کا الزام عائد کیا۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جنھوں نے 26 بچوں کے اغواء اور ریپ کا اعتراف کیا۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…