اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جڑواں شہروں سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے بیشترعلاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی رم جھم نے شہر اقتدار کے موسم کو دلکش بنا رکھا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات سے موسم سرما کی الوداعی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں کالی گھٹاو¿ں سے گرنے والی پانی کی بوندوں نے شہر اقتدار کے موسم کو دلکش بنا رکھا ہے۔ گزشتہ رات کی بارش کے بعد ہر منظر نکھرا ،کھرا ہے۔ ہوا کے دوش پر سرگوشیاں کرتے درخت جھومتے جھامتے سر سبز پات ، مسکراتے رنگ برنگ پھول دلفریب موسم کے گن گا رہے ہیں۔ راولپنڈی پر بھی گھنے بادلوں کا بسیرا ہے۔ ہلکی بارش نے ٹھنڈی ہواو¿ں کے ساتھ موسم خنک کر رکھا ہے۔ لاہور میں مطلع صاف اور موسم میں خنکی کے اثرات موجود ہیں۔ کوئٹہ میں گزشتہ رات بارش اورڑالہ باری کے بعد موسم سرد ہو گیا۔ ملتان گہرے بادلوں کے نرغے میں ہے جو شام تک برس سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا ڈویژن اور کشمیرمیں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں