کراچی(این این آئی)وزیرداخلہ سندھ کے بھائی طارق سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے اسد کھرل نے حیدر آباد میں گرفتاری دی جس کے بعدپولیس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تحویل میں دیدیا، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔اسد کھرل کی گرفتاری سے متعلق باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسد کھرل نے تین روز قبل وزیر داخلہ سندھ کے حکم پر قاسم آباد کے ایک بنگلے میں سینئر پولیس افسر سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات کے بعد پولیس افسرنے انہیں اپنی گاڑی میں بٹھاکرقانون نافذ کرنے ادارے کے ایک افسر کے حوالے کیا ۔ ان سے لاڑکانہ میں کرپشن، رینجرز کی تحویل سے ملزمان کو چھڑانے سمیت کرپٹ سیاسی شخصیات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ۔ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ سے جب رابطہ کیا تو انہوں نے حیدرآبادسے اسدکھرل کی گرفتاری پر لاعلمی ظاہر کی۔