ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

رینجرز کے اختیارات،اہم شخصیت کی ہدایت پربڑا بریک تھرو

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے بعد سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔صوبے میں رینجرز کے قیام کے حوالے سے آئندہ 24 سے 48گھنٹے کے دوران نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان ہے ۔یہ تمام اقدامات پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہورہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کے حوالے سے گزشتہ کئی روز جاری معاملات اپنے حل کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔جمعہ کو کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم عل شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس اہم مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈ ر کراچی نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کیے جانے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر زور دیا ۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے صوبے میں رینجرز میں قیام اور ان کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے معاملے کو جلد حل کرلیا جائے گا۔سندھ حکومت صوبے اور خصوصاً کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کے کردار کی معترف ہے اور چاہتی ہے کہ رینجرز قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے ۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ان کو کورکمانڈر کراچی سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔پارٹی چیئرمین نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہفتہ کی شام کراچی سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں ،جہاں وہ سابق صدر آصٖف علی زداری سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی دوبئی روانہ ہورہی ہے ،جہاں پارٹی کے مشاورتی اجلاس منعقد ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے صوبے میں رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور حکومت سندھ صوبہ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کے سلسلے میں نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی۔ امکان ہے کہ آئندہ 24 سے گھنٹوں میں یہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس جولائی کے آخرمیں یا اگست کے پہلے ہفتے میں بلایا جاسکتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…