انقرہ(این این آئی)ترکی میں رواں ہفتے کے آغاز میں فوج کے ایک منحرف ٹولے کی جانب سے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنائے جانے کے بعد جہاں ایک طرف پولیس، فوج اور عدلیہ سمیت دیگر شعبوں میں آپریشن’کلین اپ‘‘ جاری ہے وہیں ترکی کے محکمہ مذہبی امور نے مقتول باغیوں کی نماز جنازہ کی ادائی پر پابندی عاید کر دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک محکمہ مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے دوران ہلاک ہونے والے باغیوں کی نماز جنازہ ادا کی جائے اور نہ ہی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی جائے۔