بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

سینئر سیاستدان اچانک انتقال کر گئے

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک ) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر معراج محمد خان انتقال کرگئے ، ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ کراچی ڈی ایچ اے سلطان مسجد میں ادا کی جائے گی ۔ سیاستدانوں اور اہم شخصیات نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ معراج محمد خان کے انتقال پر محنت کش طبقات اور ترقی پسند حلقوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ۔ وہ طویل عرصے سے سانس کی بیماری میں مبتلا تھے ، ان کی عمر 77 برس تھی ۔ معراج محمد خان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ کراچی ڈی ایچ اے سلطان مسجد میں ادا کی جائے گی ۔ اہم شخصیات نے سینئر سیاستدان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ معراج محمد خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ معراج محمد خان نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کے لئے کوششیں کیں ۔ معراج محمد خان 20 اکتوبر 1938 کو اتر پردیش کے شہر فرخ آباد میں پیدا ہوئے ۔ مرحوم سوشلسٹ دانشور اور فلسفی کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ وہ پیپلز پارٹی کے بانی رکن تھے ، ان کا شمار ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور بیس دسمبر انیس سو اکہتر سے لیکر تیرہ اگست انیس سو تہتر تک وفاقی وزیر لیبر اینڈ مین پاور رہے ۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…