ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

آزاد کشمیر انتخابات، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کس پارٹی نے میدان مار لیا؟

datetime 21  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کی نئی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے۔ ایل اے 13 باغ غربی میں مسلم کانفرنس کے سردار عتیق 19 ہزار 86 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ جماعت اسلامی کے میجر (ر) لطیف خلیق نے 16 ہزار 774 ووٹ حاصل کیے۔ایل اے 13 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 83 ہزار 718 تھے اور ٹرن ا?ؤٹ 49 فیصد رہا۔ لاہور ایل اے 37 وادی 2 میں پی ٹی آئی کے دیوان محی الدین 1689 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگ کے غلام عباس میر 945 ووٹ لے کر ناکام ہوئے۔ ایل اے 31 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے چودھری اسماعیل کامیاب ہوئے۔ ایل اے 33 نارووال میں بھی ن لیگ کے یاسر رشید نے میدان مار لیا۔ ایل اے 38 میں مسلم لیگ ن کے شوکت شاہ فاتح ہوئے جبکہ ایل اے 39 سے بھی مسلم لیگ ن کے اسد علیم نے سیٹ جیتی۔ایل اے 40 وادی 5 ن لیگ کے احمد رضا قادری جیت گئے اور ایل اے 41 پی ٹی ا?ئی کے ماجد خان نے بازی مار لی۔ ایل اے 23 نیلم سے ن لیگ کے شاہ غلام قادر 20120 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی پی کے میاں وحید نے 8996 ووٹ لیے۔ کوٹلی ایل اے 9 نکیال سے ن لیگ کے سردار فاروق سکندر 28495 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور جاوید بڈھانوی 24 ہزار 698 ووٹ لے کر ناکام۔ کامیاب امیدوار سابق وزیراعظم اور صدر سردار سکندر حیات کے بیٹے ہیں۔ کوٹلی ایل اے 12 کھوئی رٹہ میں بھی ن لیگ کے راجہ نثار احمد 21 ہزار 475 ووٹ لے کر میدان مارا۔ سدھنوتی ایل اے 22 میں بھی ن لیگ کو کامیابی ملی۔ ن لیگ کے سردار فاروق طاہر نے 25 ہزار 723 ووٹ لئے۔ بھمبر ایل اے 7 میں ن لیگ کے چودھری طارق فاروق 25 ہزار 687 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ راولا کوٹ ایل اے 19 سے جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے خالد ابراہیم 26 ہزار 415 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ صدر سردار یعقوب کی بیٹی اور پی پی کی امیدوار فرزانہ یعقوب ناکام ہوئیں۔ میرپور ایل اے 4 کھڑی سے بھی ن لیگ کے چودھری رخسار 22415 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ میرپور ایل اے 3 سے چودھری سعید نے حریک انصاف کے امیدوار سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان کو ہرا دیا۔ میرپور ایل اے 2 چکسواری سے پیپلز پارٹی کے امیدوار وزیراعظم چودھری عبدالمجید کامیاب ہوئے۔ پولنگ کا عمل صبح ا?ٹھ بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ امن و امان کی بہتر صورتحال کے لیے پاک فوج کے سترہ ہزار جوانوں نے فرائض انجام دیئے۔ ایف سی اور پنجاب کانسٹیبلری بھی تعینات رہی۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دسویں عام انتخابات میں کل 49 نشستیں ہیں جن میں سے 41 جنرل نشستوں پر الیکشن ہوا۔ مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ 10 اضلاع پر مشتمل آزاد کشمیر کے انتخابی معرکے میں 42 سیاسی جماعتوں کے 423 امیدوار میدان میں ہیں۔41 حلقوں کے چھبیس لاکھ سے زائد ووٹر اپنے نمائندے چنیں گے جن میں 11 لاکھ 90 ہزار 839 خواتین بھی شامل ہیں۔ انتخابات کے لئے 5429 پولنگ اسٹیشنز اور 8048 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے جب کہ الیکشن کمیشن کا مرکزی کنٹرول روم مظفر آباد قائم کیا گیا۔ حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے تمام اکتالیس نشستوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ ن لیگ اڑتیس سیٹوں پر مقابلہ کر رہی تھی جبکہ تحریک انصاف پہلی بار بتیس حلقوں میں قسمت ا?زمائی۔آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں وزرائے اعظم رہنے والے چار امیدواروں نے بھی حصہ لیا۔ موجودہ وزیراعظم چودھری عبدالمجید ایل اے 2 میرپور چک سواری سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ سابق وزیراعظم اور موجودہ اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر ایل اے 28 مظفر آباد ہٹیاں بالا سے نون لیگ کا پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود ایل اے 3 میرپور سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر میدان میں ہیں جبکہ 2 بار وزیراعظم رہنے والے سردار عتیق احمد ایل اے 13 دھیر کوٹ سے مسلم کانفرنس کے امیدوار ہیں۔سابق صدر اور وزیراعظم سردار یعقوب کی بیٹی اور موجودہ وزیر فرزانہ یعقوب سابق صدر اور وزیراعظم سردار سکندر حیات کے بیٹے فاروق سکندر بھی انتخابی عمل کا حصہ ہیں۔ موجودہ سینئر وزیر چودھری یاسین ، وزیر صحت سردار قمرالزمان اور ان کے بیٹے ضیاء4 القمر سابق اسپیکر شاہ غلام قادر اور اینکر پرسن مشتاق منہاس بھی قسمت آزمائی کی۔ اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس نے جلسوں کے ذریعے اپنی سیاسی طاقت کامظاہرہ کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) نے بھی آزاد کشمیر کا میدان کھلا نہ چھوڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…