لاڑکانہ(این این آئی) کشمیر الیکشنز میں لاڑکانہ کے رہائشی ایک ووٹر کے لیے بنائے جانے والے پولنگ اسٹیشن پر 15 پاکستان آرمی 10 الیکشن کمیشن کے عملے سمیت 40 افراد کرتے رہے انتظار لیکن ووٹر شام پانچ بجے تک ووٹ کاسٹ کرنے نہ آیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے انتخابات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے لاڑکانہ ضلع سے تعلق رکھنے والے کشمیری شخص شمس الدین ولد ستار محمد گجن پور نشتر روڈ لاڑکانہ کا رہائشی کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیس میں پولنگ بوتھ بنایا گیا جس میں صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک لاڑکانہ کے واحد ووٹر شمس الدین کا 15 پاک فوج کے جوان، 15 پولیس اہلکار اور الیکشن کمیشن کے 10 افراد شام پانچ بجے انتظار کرتے رہے کہ کب شمس الدین آئے گا اور اپنا ووٹ کاسٹ کرے گا لیکن مقررہ وقت گذر گیا لیکن ووٹر نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا جس کے بعد عملے گھر روانہ ہوگیا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر نہ تو کوئی سیاسی جماعت کا کوئی پولنگ ایجنٹ موجود تھے اور نہ کوئی سیاسی کارکن سارا دن نظر آیا۔