بھمبر ( آئی این پی ) ریاستی تاریخ میں شفاف الیکشن کی مثال ، آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے جج اصل شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن سے واپس ، ووٹ نہ ڈال سکے ، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات میں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے شفاف اور منصفانہ الیکشن کروانے کا دعوہ کیا گیا جسکی بھمبر میں حلقہ برنالہ میں مثال سامنے آگئی آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے جج سعید اکرم مظفر آباد سے حلقہ برنالہ میں متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر پہنچے تو ان کے پاس اصل شناختی کارڈ کی کاپی تھی جسکو عملہ نے ماننے سے انکار کردیا جس پر جج سعید اکرم واپس چلے گئے جبکہ اس موقع پر انہوں نے انتظامات کو سراہا ۔