جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

’’ڈاکٹر بنوں گی‘‘ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا طالبہ کو ایسا جواب ،ڈاکٹروں پر بجلی گرا دی

datetime 21  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ا ین این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے محنت کش خاندانوں سے تعلق رکھنے والے میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کا فرداً فرداً خود تعارف کرایا۔وزیراعلیٰ نے تمام پوزیشن ہولڈرز اوران کے والدین کے نام پکارے اورپوزیشن ہولڈرز کے والدین کے ذریعہ معاش کا بھی ذکر کیا۔وزیراعلیٰ نے قوم کے ان ہیروز کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ محنت کسی کی میراث نہیں اورقوم کے اس تابناک مستقبل نے اپنی محنت اورذہانت سے اشرافیہ کے ان بچوں کو مات دی ہے جن پراعلی تعلیم کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے پوزیشن ہولڈرز میں ایک، ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرتے ہوئے بھی بچوں اوربچیوں سے بات چیت کی اوران کے مستقبل کے ارادوں کے حوالے سے پوچھا۔پوزیشن ہولڈرز بچے اوربچیوں نے بتایا کہ ہم تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔تعلیمی بورڈ سرگودھا سے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ حبیبہ شاہد نے کہا کہ میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرسکوں جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ ڈاکٹر ضرور بنیں لیکن ہڑتال یا احتجاج نہ کریں کیونکہ یہ مسیحائی کے پیشے کی روح کے خلاف ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی اور کام نہیں ۔اس سے دین ودنیادونوں ملتے ہیں ۔ بہاولپورسے تعلق رکھنے والی پوزیشن ہولڈر طالبہ اقرا نے بتایاکہ میرے پاس تعلیم کے اخراجات نہ تھے اور میرے والدین بھی مجھے پڑھانا نہیں چاہتے تھے جس پر میری ہیڈ مسٹریس نے میرے والدین کو قائل کیا اور میرے تعلیمی اخراجات بھی پورے کیے جس پر وزیراعلیٰ نے اس ہیڈ مسٹریس کے اس کردار کو سراہا۔گوجرانوالہ بورڈکی یتیم پویشن ہولڈربچی نیلم شہزادی،راولپنڈی بورڈ کی پوزیشن ہولڈریتیم بچے آفاق کمال اورشہید کے بیٹے پوزیشن ہولڈر مامون رشید کی باتیں سن کر وزیراعلیٰ آبدیدہ ہوگئے اورپورا ماحول سوگوار ہوگیا۔وزیراعلیٰ نے مشکل حالات میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے ان بچوں کو شاباش دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…