میرپور (آئی این پی ) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدراور حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 سے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے الیکشن سے پہلے ووٹ خریدنے کیلئے ہر امیدوار کو 5 ، 5 کروڑ روپے دیے اور مختلف سکیموں کیلئے 2 ارب روپے دیے ہیں ۔ جمعرات کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدراور حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 سے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے مسلم لیگ (ن) نے مختلف سکیموں کیلئے 2 ارب روپے اور ووٹ خریدنے کیلئے ہر امیدوار کو 5 ، 5 کروڑ روپے دیے تھے ۔ بیرسٹر سلطان نے کہا کہ جب بھی ن لیگ کا نام آتا ہے تو ذہن میں دھاندلی آجاتی ہے ۔