اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی میڈیا پاکستان پر الزام لگانے میں بہت مشہور ہے اورہمیشہ کی طرح اب بھی انتہا پسندی کو ہوا دینے اور ہندوستانی عوام میں پاکستان بارے نفرت پھیلانے پر تلا ہو ا ہے ، پاکستان میں یوم الحاق کشمیر اور یوم سیاہ کیا منایا گیا انڈین میڈیا نے نفرت کے چھرے نکال لیے ،مختلف نجی اور سرکاری چینلز پرپاکستان بارے گھنٹوں کی ٹرانسمیشن چلائی جارہی ہے اور انتہا پسند تجزیہ کار ٹاک شوز کررہے ہیں ،میڈیا کے بیشتر پروگرام میں حافظ سعید زیر بحث رہے ،بھارتی میڈیا نے الزام لگایا ہے کہ حافظ سعید دہشتگرد ہیں اورممبئی حملے میں ملوث ہیں جسے بھا رت کے حوالے کرنے کے بجائے پاکستانی افواج اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ہندوستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے ،،بھارتی حکومت اسلام آباد سے اچھے تعلقات کی خواہاں ہے لیکن پاکستانی افواج اور آئی ایس آئی اس راستے میں رکاوٹ ہیں اور حافظ ان سے ملکر ایک پلاننگ کے تحت انتہا پسند گروپ چلارہا ہے،پاکستان فوج کے ہاتھوں میں پھنسا ہو ا ملک ہے جو اس گروپ کے دباؤ کا شکار ہے ،اس دباؤ کے نتیجے میں سرتاج عزیز کو ہٹا کر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نصیر خان جنجوعہ کو سیکیورٹی ایڈوائزر بنایا گیا ہے ،حافظ سعید کی زبان دراصل پاکستان کی زبان ہے اور وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف،آئی ایس آئی اور جنجوعہ کے چہیتے ہیں ۔