بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

اویس شاہ اغوا کیس ٗ سپریم کورٹ نے تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی ، ایسی باتیں کہہ دیں بہت سی نظریں شرم سے جھک گئیں

datetime 21  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سپریم کورٹ نے اویس شاہ کے اغوا سے متعلق پولیس حکام کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اسے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرار دیدیا ہے۔جمعرات کو کراچی بدامنی کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ نے اویس شاہ کے اغوا سے متعلق رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ڈی ایس پی رینک کے 24 جب کہ ایس ایس پی اور ایس پی رینک کے 4 افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ان میں ایس ایس پی فاروق احمد، ایس پی اسد اعجاز، ایس پی امجد حیات اور اے ایس پی طارق نواز بھی شامل ہیں۔
چاروں افسران کے خلاف فرائض میں غفلت برتنے پر کارروائی کی جارہی ہے ٗعدالت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کی رپورٹ کو آنکھوں میں دھول جھونکنے کے متراف قرار دیتے ہوئے کہا کہ 20 جون کو سی سی ٹی وی کیمرے بھی خراب تھے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے اس جدید دورمیں 2 میگا پکسل کے کیمرے لگا کر عوام کے 50 کروڑ روپے ضائع کئے گئے، اس کا جواب کون دے گا پیسے ضائع کیے گئے جس پر چیف سیکرٹری سندھ نے کہاکہ ایک این جی او کی مدد سے کیمرے نصب کئے گئے جس پر عدالت نے کہا کہ کیمرے کسی نے بھی لگوائے ان کی منظوری تو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ہی دی تھی ٗ اگر معاملے کی تحقیقات نہ کی گئی تو کیس نیب کو بھیج دیں گے۔جسٹس خلجی عارف کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ کوئی چیزبھی ٹھیک نہیں، کوئی بھی اپنی ذمے داری ادا کرنے کو تیار نہیں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کی ہی بات نہیں، ہمیں سبق سیکھنا چاہیے ٗ عدالت نے 28 جولائی کو اویس شاہ کے اغوا اور خراب سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…